اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی بحریہ کے ساتویں بیڑے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ جولائی میں بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز میں چار روز تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
رپورٹ کے مطابق، جنگی جہاز کے جنریٹرز میں فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث اس کا بجلی کا نظام مکمل طور پر بند ہوگیا تھا اور جہاز کو چار روز تک بجلی کے بغیر رہنا پڑا۔
دوسری جانب اسرائیل کے چینل 14 نے بھی امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں میں مسلسل سامنے آنے والی خرابیوں پر رپورٹ نشر کی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں میں یکے بعد دیگرے فنی خرابیاں سامنے آنے سے یہ بحری قوت عملی طور پر مفلوج ہونے کی جانب بڑھ رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ